![]() |
![]() |
|
|||||||
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
#1 |
|
دروسِ رمضان از۔شیخ خالد الحسینان درس (9) سلام پھیلانا پیش کردہ : ادارہ السحاب ترجمہ: انصاراللہ اردو ٹیم اعوذ بالله من الشيطان الرجيم يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أياماً مَّعدوداتٍ (٢:١٨٣) ترجمہ: ائے ایمان والوں تم پر روزے فرض کردئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیا ر کرو یہ چند ایام ہیں بسم الله الرحمن الرحیم الحمدالله رب العالمین حمدا کثیرا طیبا مبارکا فيه ، واشهد ان لااله الا الله وحدہ لا شریک له واشهد ان محمدا عبدہ ورسوله اما بعد ! ہمارےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نصیحتوں میں سے ایک نصیحت ہمیں یہ بھی کی کہ ہم اپنے درمیان سلام کو عام کریں جو کہ مسلمانوں کے درمیان باہمی محبت کے اسباب میں سے ہے اور دور حاضر میں سب سے زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ مسلمان ایک دوسرے محبت والفت کرنے والےاور اتحاد واتفاق سے رہنے والے بن جائیں امام مسلم نے ایک حدیث نقل کی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا, ولا تؤمنوا حتى تحابوا, أولا أدلكم على شيءٍ إذا فعلتموه تحاببتم, أفشوا السلام بينكم ترجمہ : تم جنت میں داخل نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ تم مومن بن جاؤ اور مومن نہیں بن سکتے یہاں تک کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاؤ کیا میں تمہیں ایسی شے نہ بتاؤں کہ جس پر اگر تم عمل کرو تو تمہارے درمیان باہمی محبت پیدا ہوجائے اپنے درمیان سلام کو عام کرو۔ چنانچہ آج ہماری گفتگو کا عنوان ہے سلام کو پھیلانا (عام کرنا) جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام کی سب سے بہترین خصلتوں کے متعلق سوال کیا گیا کہ کونسا اسلام بہتر ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تطعم الطعام وتقرأ السلام على من عرفت ومن لم تعرف ترجمہ : تم (بھوکے کو )کھانا کھلاؤ اور جسے جانتےہو یا نہیں جانتے ہو سب کو سلام کرو ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم صرف اپنےجان پہچان والے کو سلام کرتے ہیں مثلا ڈاکٹر ڈاکٹر کو سلام کرتاہے یعنی اپنے برابر(لیول) کے لوگوں کو سلام کرتاہے یعنی جب اسے کوئی فقیر مسکین یا خادم(چپڑاسی وغیرہ) مل جائے تو اسے سلام نہیں کرتا کہتا ہے میں ڈاکٹرہوں میرے پاس سرٹیفکٹ ہے میں کس طرح اسکو سلام کرسکتاہوں اسے چاہیے کہ وہ مجھے سلام کرے یا کوئی پرنسپل یا وزیر ہو تو وہ اپنے طبقے(برابر) کے لوگوں کو ہی سلام کرتا ہے یا جو اس کا ہم وطن ہو نہایت افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگوں کا حال تو یہ ہےکہ جب وہ مزدورں کو دیکھتےہیں حتی کہ اگر اللہ کے گھروں میں کسی مزدور کو نماز پڑھتا ہوادیکھتے ہیں تو اس کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں دیتے نہ کوئی اسے سلا م کرتاہے لیکن اگر یہ شخص ہمارے ملک کا ہو ہمارے ملک کا لباس پہنتاہو یا اس کا تعلق ہمارے قبیلہ سے ہو سب کے سب اس کو سلام کرتےہیں یہ اجتماعی مرض ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اسے ختم کریں اور اس سے دور رہیں اپنے جان پہچان والے کے علاوہ کسی اور کو سلام نہ کرناخود پسندی ،غرور اور دوسروں کوحقیر جاننا ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :آدمی کے برا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔ بعض لوگ ایسے ہوتےہیں کہ اگر کسی شخص کو دیکھ لیں حتی کے وہ مسجد میں ہی کیوں نہ ہو اگرا س کا لباس اسکا حلیہ اسے اچھا نہ لگے تو وہ اسے سلام نہیں کرتاجو شخص اسکے دائیں جانب ہو اسے سلام کرلےگا کیونکہ ممکن ہے کہ وہ ہم وطن ہو یا جان پہچان والا ہو لیکن جو بائیں جانب ہو اسے سلام نہیں کرے گا کیونکہ وہ جان پہچان والا نہیں اسکا لباس معمولی ہے وہ اسے پسند نہیں چنانچہ اسے سلام نہیں کرے گا اورجیسا کہ میں نے کہا یہ اجتماعی مرض ہے۔ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے کہ ایک شخص داخل ہوا اس نے کہا: السلام علیکم تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دس نیکیاں) پھر دوسر ا شخص داخل ہوا اس نے کہا :السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (بیس نیکیاں) پھر تیسرا شخص داخل ہوا اس نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تیس نیکیاں)۔ لہذا اپنے آپ کو مکمل سلام کہنے کا عادی بنائیں بعض انسان اپنے آپ کو اس چیز سے محروم رکھتےہیں کسی محفل میں یا فون پر فقط السلام علیکم کہنے پراکتفا کرتےہیں میرے بھائی آپ کو چاہیے کہ آپ مکمل سلام (السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ) کہیں تا کہ تیس نیکیاں حاصل کرلیں ایک نیکی دس گنا چنانچہ کم ازکم تین سو نیکیوں کامجموعہ بنتاہے اور اللہ تعالی جسے چاہے کئی گنا زیادہ عطاکرے لہذا اپنے آپ کو اس اجر سے محروم نہ رکھیں فقط السلام علیکم کہنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ یوں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہیں۔ اسی طرح یہ بھی سنت ہے کہ جب انسان کسی محفل سے جدا ہو تو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہے جیسا کہ بعض احادیث میں مذکور ہے کہ پہلا(سلام) دوسرے سے زیادہ حقدارنہیں بعض لوگ جب کسی محفل سے جدا ہوتے ہیں تواپنے آپ کو اس شے سے محروم رکھتے ہیں وہ فی امان اللہ ، مع السلامۃ اور ان جیسے دیگر الفاظ کہتے ہیں جنکے وہ اپنے شہر میں عادی ہوتےہیں جبکہ سنت یہ ہے کہ جب کسی محفل کو بر خاست کریں یا کسی شخص سے فون پر بات ختم کریں تو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہیں لفظ(وبرکاتہ) کا اپنے آپ کو عادی بنائیں۔ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تواضع میں سے ایک بات یہ بھی ہے جیسا کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے سامنے سے گزرتے تو ان کو سلام کرتے۔ جبکہ آپ خاتم النبین اور زمین پر سب سے افضل ہیں (حال یہ ہے) کہ بچوں کو سلام کررہے ہیں بعض انسان بچوں کےسامنے سے گزرتے ہیں انہیں کھیلتا دیکھ کر ان کو سلام نہیں کرتے نہ انہیں کوئی اہمیت دیتےہیں یا بعض ایسے ہوتے ہیں کہ کسی شخص سے ملتے وقت اس سےسلام کرتےہیں لیکن انکے ساتھ موجود انکے بچوں کو سلام نہیں کرتے یہ مناسب نہیں بلکہ خلاف سنت ہے آپ چھوٹوں کو بھی سلام کریں کیونکہ یہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ لہذا میرے عزیز دوستوں ہمیں سلام کو عام کرنے(پھیلانے) کی طرف راغب ہونا چاہیے یہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے کہ جب وہ اس سے ملے اسے سلام کرے اور ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام کرنے میں پہل کرے یہ آپکے تواضع(عاجزی،کسر نفسی)میں سے ہے کہ آپ لوگوں کو سلام کرنے میں ہمیشہ پہل کریں اور لوگوں کا خیر مقدم اور انکے سامنے اظہار تحسین کرنےمیں بھی پہل کریں یہ آپکے نفس کی اعلی ظرفی کی علامت ہےآپکے تواضع کی علامت ہےلہذا اس عادت کوہمیں اپنے اندر پختہ کرنا چاہیے یعنی سلام کرنے کی بہترین عادت ہمیشہ اپنے درمیان سلام کو عام رکھیں کیونکہ سلام کرنےمیں بڑا اجر وثواب ہے اللہ تعالی سلام کرنے کوپسند کرتاہے۔ میں اللہ تعالی سے دعاکرتاہوں کہ وہ ہمیں اپنے پسندیدہ اعمال کرنے کی توفیق دے۔ وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف،یونیو کوڈ |
|
|
| One User Says JazakAllah Khair For This Post. |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 8: Backbiting (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 0 | 08-22-2011 10:18 PM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 7: Envy (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 0 | 08-22-2011 09:56 PM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 5: God-Consciousness (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 1 | 08-16-2011 04:12 AM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 4: Hellfire in the Quran (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 1 | 08-16-2011 03:20 AM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 2: Good Manners (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 1 | 08-14-2011 08:15 PM | |
![]() |
![]() |
![]() |