![]() |
![]() |
|
|||||||
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
#1 |
|
دروسِ رمضان از۔شیخ خالد الحسینان درس (5) اللہ تعالی کی نگرانی پیش کردہ: ادارہ السحاب ترجمہ: انصاراللہ اردو ٹیم اعوذ بالله من الشيطان الرجيم يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أياماً مَّعدوداتٍ (٢:١٨٣). ترجمہ: ائے ایمان والوں تم پر وزے فرض کردئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیا ر کرو یہ چند ایام ہیں۔ بسم الله الرحمن الرحیم الحمدالله رب العالمین حمدا کثیرا طیبا مبارکا فيه، واشهد ان لااله الا الله وحدہ لا شریک له واشهد ان محمدا عبدہ ورسوله اما بعد ! اس نشست میں ہم ایک اہم موضوع کے بارے میں گفتگو کریں گے جسکی ہمیں اپنی زندگی میں انتہائی ضرورت ہے۔ ہم ہر لمحے ،ہر پل اور ہر قول وفعل میں اس موضوع کے محتاج ہیں اور یہ موضوع ہے اللہ جل وعلا العظیم الکبیر کی نگرانی ۔ اللہ جل جلالہ فرماتاہے: إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ (٣:٥). ترجمہ: زمین اور آسمان کی کوئی شے اس سے پوشیدہ نہیں۔ يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ (٤٠:١٩). ترجمہ: اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتاہے جو سینوں نے چھپا رکھیں ہیں۔ اللہ سبحانہ تعالی سے کوئی شے مخفی نہیں وہ اس کائنات کا رب اور معبود ہے زمین وآسمان میں کوئی چیزبھی اس سے پوشیدہ نہیں اسی لئے مراقبے کے معنی میں بعض علماء کرام کہتے ہیں کہ: دل کا یہ یقین کرلینا کہ رب قریب ہے ۔ اللہ کی قسم بھائیو! یہ ایک بڑی مصیبت ہے کہ انسان اللہ سبحانہ وتعالیٰ خالق عظیم کی نگرانی سے زیادہ مخلوق کی نگرانی سے ڈرتا ہے اور دل میں خوف محسوس کرتاہے۔ آپکی کیا رائے ہے اگر بازاروں، سڑکوں اور محلوں میں کیمرے لگادیئے جائیں اور کہاجائے کہ جس نے بھی عورت کی طرف دیکھا تو اسکی تنخواہ کاٹی جائے گی اور اس کو سزادی جائے گی تو آپ دیکھیں گے کہ لوگ اپنی نگاہوں کے متعلق ہزار بار سوچتے ہیں اور نگاہیں جھکالیں گے ہر کوئی آپ سے کہے گا اللہ کی قسم یہاں کیمرہ موجود ہے۔دیکھو یہ کیمرہ مجھے دیکھ رہا ہے اور میری ویڈیو بنارہا ہے پھر اسکے بعد میری تنخواہ کاٹی جائے گی وہ مخلوق کےکیمروں کے بارے میں ہزار بار سوچتاہے مگر وہ ہزار بار اللہ کی نگاہ کے بارے میں نہیں سوچتا ۔ یہ واقعی افسوس اور تشویش کی بات ہے کہ آپ بعض لوگوں کو اپنے چھوٹے بچوں سے ڈرتےہوئے دیکھیں گے اگر اُن کے چھوٹے بچے گاڑی میں اُنکے ساتھ ہوں جنکی عمر پانچ چھ سال ہوآپ اس کو کوئی بھی حرام کام کرتاہوا نہیں پائیں گے وہ اپنے چھوٹے بچوں سےڈرتا ہے وہ اپنے چھوٹے بچوں کے لئے ہزار بار سوچتاہے ایک چھوٹا سا بچہ جسکی عمر پانچ چھ سال ہے لیکن وہ غالب قوت والے جبار وقھار کبیر و عظیم اللہ سے نہیں ڈرتا۔ یہ چیز اُس کےکمزور ایمان پر دلالت کرتی ہے پس اسی لئے عزیزان گرامی میں آپ سے کہتا ہوں کہ ہمیں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ جل جلالہ ہمیں دیکھ رہا ہے آپ ہر عمل کرنے سے پہلے، ہر بات کہنے سے پہلے،دیکھنے سے پہلے ،ہر کام کرنے سے پہلے یا ہر قدم اُٹھانے سے پہلے یاد رکھیں کہ اللہ سبحانہ تعالی آپ کو دیکھ رہا ہے اللہ سبحانہ آپکی ہر شے کو محفوظ کررہا ہے جیسا کہ بشر الحافی نے کہا کہ: اگر لوگ اللہ کی عظمت کے بارے میں سوچنا شروع کردیں تو کبھی بھی اسکی نافرمانی نہ کریں۔ واقعی لوگ اللہ کی عظمت کے متعلق سوچنےلگیں تو۔۔۔۔۔ لیکن آج لوگ مخلوق کی عظمت کے بارے میں سوچتےہیں اُنکے دلوں میں لوگوں کی بڑی عظمت ہے وہ خالق کی بنسبت مخلوق سے زیادہ شرماتے ہیں۔ مگر جب وہ تنہا ہوتاہے یا تنہا سفرکرتاہے یا وہ ہوٹل کے کمرے میں اکیلا ہوتاہے تو آپ اُسے اللہ سبحانہ تعالی کی نافرمانی کرتےہوئے پائیں گے اور وہ ذرابھی پرواہ نہیں کرتا۔ لیکن اگر اس کے ساتھ مخلوق ہو اگرچہ وہ کوئی بچہ ہی ہو آپ اُسے اللہ سبحانہ تعالی کی نافرمانی کرتے ہوئے نہیں پائیں گے۔ ہم اللہ سبحانہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے دلوں کی اصلاح کردے اور ہمیں ہمارے عیوب میں بصیرت عطا فرمائے۔ آمین۔ اقول قولی هذا واستغفر الله لی ولکم وبارک علی نبینا محمد وعلی آله وصحبه وسلم۔ |
|
|
![]() |
Number of answers: 1 Only registered members can read replies. |
![]() |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| Ansarullah: English: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 4: Hellfire in the Quran (Released by As-Sahab) | Jihaad Related Media | 3 | 08-16-2011 04:02 AM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 4: Hellfire in the Quran (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 1 | 08-16-2011 03:20 AM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 3: High Motivation in Supplication (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 1 | 08-15-2011 05:09 PM | |
| Ansarullah: English: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 2: Good Manners (Released by As-Sahab) | Jihaad Related Media | 6 | 08-14-2011 08:35 PM | |
| Ansarullah: Urdu: Ramadan Lessons by Sheikh Khalid Al-Husainan: Lesson 2: Good Manners (Released by As-Sahab) | Jihaad Publications | 1 | 08-14-2011 08:15 PM | |
![]() |
![]() |
![]() |